گورنر مغربی بنگال کو کالاجھنڈا دکھاکرترنمول کانگریس کا مظاہرہ نذرل یونیورسٹی کےپاس
سنسول: آسنسول کے قاضی نذرل یونیورسٹی کےفورتھ کنووکیشن پروگرام میں شرکت کرنے آئے عزت مآب گورنر مغربی بنگال سی وی آنند بوس کو ترنمول کانگریس کے حمایتوں کی جانب سے کالے جھنڈے اور گو بیک کے نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔یہ واردات کلا موڑ کے پاس اس وقت ہوا جب گورنر کاقافلہ یونیورسٹی کی طرف رواں دواں تھا۔اس دوران ترنمول کی طرف سے ابھینبھ مکھرجی، ڈاکٹر بیرو رجک ودیگر نے گورنر پر یونیورسٹی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا اور یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔
