Asansol

زچگی کے بعد خاتون کی موت اسپتال میں ہنگامہ،گارڈ کی پٹائ


آسنسول: آسنسول ضلع اسپتال میں آج ایک خاتون کی موت کے بعد خاتون کے مشتعل رشتہ داروں نے ڈاکٹر اور نرسوں کی لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے اسپتال کے سیکورٹی گارڈ کی پٹائ کر دی۔ذرائع کے مطابق مرنے والی خاتون مرگاسول کی ہے اور اس کا نام لولی گوئل تھا۔لولی گوئل کو زچگی کے شدید درد کے بعد سنیچر کی دوپہر کو آسنسول ضلع اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا۔جہاں انہوں نے سیزرینسیکشن سے بیٹی کو جنم دیا۔ ذرائع کے مطابق آح ان کی موت ہوگئ۔موت کی خبر پاکر خاتون کے گھر والے اور رشتےدار غصے میں آگئے اور ڈاکٹروں اور نرسوں پر علاج میں کوتاہی اور غفلت برتےجانے کا الزام لگاتے ہوئے زبردست احتجاج دکھایا اور اسی عالم میں مشتعل لوگوں نے سیکورٹی گارڈ کی پٹائ بھی کردی۔مرنے والی خاتون کے رشتہ داروں نے مبینہ موت کی واردات کے سلسلے سے فی الفور ملزم ڈاکٹر اور نرسوں کے خالاف کارروائوں کا مطالبہ کیا۔اسپتال اتھاریٹی کے ذرائع کے مطابق اس شکایت پر اب ضلع اسپتال میں ہی لاش کی جانچ کی جاے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *