Asansol

آسنسول میں ممتابنرجی 27 اپریل کو۔شتروگھن سنہا کی حمایت میں


آسنسول : آسنسول حلقہ کے بی جے پی امیدوار ایس ایس اہلووالیہ کے نام کا اعلان ہوتے ہی آسنسول انتخابی بخار کا درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔اس درجہ حرارت کو مزید اضافہ ترنمول کانگریس کی سپریمو و وزیر اعلی ممتابنرجی کاعنقریب آسنسول دورہ سے دیکھنے کو مل سکے گا
  خبر ہے کہ وزیراعلی ممتابنرجی آسنسول کے اوشاگرام بوائز ہائ اسکول کے میدان میں آئیندہ 27 اپریل کو ایک انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔آج اس میدان کا جائزہ  کے لئے پارٹی ضلعی صدر نریندر ناتھ چکرورتی، ریاستی وزیر ملائے گھٹک، ڈپٹی میئر ابھیجیت گھٹک ضلعی سکریٹری چنکی سنگھ سمیت ترنمول کے دیگر لیڈران بھی اس دورے میں شامل تھے۔ اس موقعپر نریندر ناتھ چکرورتی نے بتایا کہ وزیر اعلی کی عوامی مقبولیت کے پیش نظر اس میٹنگ میں سامعین کی تعداد کا اندازہ لگانا ممکن نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *