Durgapur

درگاپورسےچننئ کی پروازشروع

پہلے دن زبردست مسافر۔درگاپور سے ہفتے میں تین دن

آسنسول: درگاپورکے انڈال میں واقع قاضی نذرل اسلام ائیرپورٹ سے دوبارہ چننئ کے لئے انڈیگو سے پرواز شروع کر دی گئ ہے۔پہلے دن ہی مسافروں کی اچھی ریسپونس دیکھی گئ ہے۔چننئ سے پہلے دن جمعرات کے روز 140مسافر آئے وہیں یہاں سے قریب 150مسافر چننئ کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔
. .   یادرہےکہ نذرل ہوائ اڈا سے دلی، ممبئ، حیدرآباد، بنگلورو کی فلائٹ سروس پہلے سے ہی ہے۔ چننئ کی بھی پرواز پہلے سے تھی لیکن چندمہینے سے چننئ کی پرواز بند تھی۔اس کے بند ہونے چننئ جانے والے مریضوں کو بہت تکلیف ہونے لگی تھی اب کل سےاسے دوبارہ چالو کئے جانے سےلوگوں میں خوشی پائ جارہی ہے۔چننئ کی فلائٹ منگل، جمعرات اور اتوار کو رہےگی۔چننئ سے درگاپور کے لئے فلاِئٹ صبح5.45 بجے ہے جو یہاں درگا پور 8.55 میں اترے گی۔اور واپسی میں درگاپور سے 8.55 بجے پرواز بھرےگی اور چننئ میں 11.25 بجے پہنچےگی۔واضح ہو کہ انڈال ایئرپورٹ سے فی الحال انڈیگو کی ممبئ درگاپور فلائٹ سوموار،بدھ،جمعرات اور سنیچر  کو رہےگی اور بنگلورو ، حیدرآباد اور دلی کی فلائٹ پورے ہفتے رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *