Asansol


طلاب علموں کی شرکت بڑھی

آسنسول : مغربی بنگال اردو اکیڈمی کی آسنسول شاخ میں قائم ” بک سیل ڈپو”آہستہ آہستہ   اپنی ادبی کتابوں کی طرف اردو کے شائقینوں اور قارئینوں کو اپنی طرف راغب کرنے میں لگی ہوئ ہے۔آج اس سیل ڈپو میں اردوطالبات کی خاصی بھیڑ دیکھی گئ ہے۔اردو طالب علموں کی یہاں لگاتار آمدسے یہ امید بندھ چلی ہے کہ ایک دن یہ بک سیل ڈپو اردو ادب کی کتابوں کی خریداری کا اہم مرکز بن کر یہاں کی اردو دنیا میں ابھرے گا۔اس لئے کہ یہاں اس سیل ڈپو میں مغربی بنگال اردو اکیڈمی  کی مطبوعات نہایت ہی رعایتی قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہے۔ایسی رعایتی قیمت پر کہیں بھی دستیاب نہیں ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ اردو کتب کے قارئین اور شائقین کی علمی تشنگی کو بجھانے کے لئے مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے چیئرمین و راجیہ سبھا ممبر ندیم الحق نے گزشتہ چند ماہ قبل آسنسول میں اردوکیڈمی کی تقاریب کے دوران اس سیل ڈپو کا افتتاح کیاتھا اور اسی پروگرام کے دوران کالج و یونیورسیٹی میں زیر تعلیم طلبا و طالبات اور مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے امیدواروں کے لئے آسنسول کی شاخ میں قائم شاندار اردو لائبریری کے کھلنے کے اوقات میں بھی اضافہ کر دینے کا اعلان کیا تھا۔اس اعلان کے مطابق بلا ناغہ ہفتے میں پانچ دن یعنی سنیچر سے بدھ صبح دس بجے سے 5 بجے شام تک کھلی رہتی ہے۔الحمدللہ اس لائبریری میں دن بدن اردو کےطالبعلوں کی شرکت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہی ہے ۔اردو اکیڈمی آسنسول برانچ کے انچارج شکیل انور اور کہکشاں ریاض نے بتا یا کہ  اردو لائبریری  میں بھی اردو کے طالب علموں کی شرکت بھی مطمعین بخش ہے۔حالانکہ اکیڈمی آنےمیں طالب علموں کے لئے ذرا مشکل اس لئے ہے کہ ڈاکٹر بی سی رائے کی طرف آٹو اور ٹوٹوکی آمدورفت کم ہے۔جبکہ کارپوریشن موڑ، ریل پار شفیع موڑ اوراو کے روڈ موڑ سے ٹوٹو یا آٹو باآسانی دستیاب  ہو جاتی ہے ۔ جس کا نتیجہ ہے کہ کالج اور یونیورسٹی کےطالب علم لائبریری میں آ رہے ہیں اور اپنی ضرورت کی کتابوں کا مطالعہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس لائبریری میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کررہیں چند طالبات بھی بلا ناغہ پہنچ رہی ہیں۔
آج اردو کے ایک اہم شاعر انجم رومان اور خورشید ادیب یہاں کی لائبریری کا معائنہ کیا جہاں مطالعہ میں مصروف طالب علموں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ساتھ ہی انہوں نے بک اسٹال پر جاکر اپنے ذوق کی کتابیں بھی خریدیں۔اس سے قبل قاضی یونیورسٹی اردو شعبہ کے کوآرڈینیٹرجناب ڈاکٹر فاروق انجم بھی یونیورسٹی کے طالبعلنوں کے ہمراہ یہاں تشریف لائے اور طالب علوں کو ہدایت دی کہ وہ اس شاندار اردو لایبریری سے علمی فائدہ حاصل کریں۔انکے دورے کے بعد دیکھا جارہا ہے کہ کالج کے اردو طالبعلموں کی دلچسپیاں اس لائبریری کے تئیں بڑھی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *