آسنسول ساوتھ اسمبلی حلقہ کے وارڈ وائز ریزلٹ
یہاں بھی کئ صف اول کے لیڈروں کے وارڈ میں بی جے پی ہی نے بازی ماری ہے۔

آسنسول: آسنسول لوک سبھا حلقہ کےآسنسول ساوتھ اسمبلی حلقہ میں ترنمول کانگریس تقریبا 12 ہزار ووٹوں سے اپنے قریبی حریف پارٹی بی جے پی سے پیچھے رہ گئ ہے۔یاد رہے کہ اس اسمبلی حلقہ میں 22 وارڈس آسنسول کارپوریشن کے آتے ہیں ان میں صرف 4ایسے وارڈس ہیں جہاں سے ترنمول نے لیڈ حاصل کی ہے .ریزلٹ کے مطابق جہاں سے بی جے پی کو لیڈ ملی ہے ان میں کئ ایسے وارڈس ہیں جو ممبر میئران کانسل بوروچیئرمین سمیت کئ کونسلرس کے وارڈ بھی شامل ہیں۔ملی رپورٹ کے مطابق جن 4وارڈوں میں ترنمول کانگریس پارٹی نے سبقت حاصل کی ہے ان میں وارڈنمبر98 جہاں ترنمول نے2038 ووٹوں سے،وارڈ نمبر82 جہاں ترنمول نے6865 ووٹوں سے،وارڈ نمبر97 میں 213ووٹوں اور وارڈ نمبر83 میں ترنمول کانگریس پارٹی کو 4149 0ووٹوں سے لیڈ ملی ہے بقیہ وارڈ جن میں 85,96,39,87,86,78,80,57,78,,7738,84,94,,95,106,56,8,8,81اور75 نمبر وارڈشامل ہیں یہاں سے بی جے پی کے امیدوار سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کافی پیچھے رہ گئے ہیں۔ دلچسپ واقعہ یہ ہے کہ اس اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے بی جے پی کی اگنی مترا پال ہیں جب کہ وہ انتخابی منظر نامے سے بالکل غائب رہی ہیں وہ بھی اس لئے کہ انہیں اس لوک سبھا الیکشن میں مدنی پور سے بی جے پی کے ٹکٹ پرکھڑا کیا گیا تھامگر وہاں انہیں شکشت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس اسمبلی حلقہ کا ریزلٹ اس طرح ہے۔بی جے پی کے ایس ایس اہلووالیہ کو96739 ووٹ ، ترنمول کانگریس کے شتروگھن سنہا کو84582 ووٹ اور سی پی آئ ایم کی امیدور جاں آرا ان کو 16897 ووٹ ملے۔
WARD NO. | TMC | BJP | Lead |
---|---|---|---|
98 | 4190 | 2152 | 2038 ( TMC ) |
85 | 3453 | 4822 | 1369 |
82 | 7023 | 144 | 6865 ( TMC ) |
96 | 3034 | 4085 | 1057 |
81 | 1935 | 3312 | 1377 |
39 | 1914 | 3926 | 2012 |
97 | 2505 | 2292 | 213 ( TMC ) |
87 | 2443 | 3276 | 833 |
86 | 2323 | 3158 | 835 |
79 | 1756 | 2416 | 660 |
80 | 1730 | 3781 | 2051 |
57 | 2576 | 5359 | 2783 |
78 | 978 | 1879 | 901 |
77 | 2287 | 6334 | 4047 |
38 | 2214 | 3567 | 1353 |
84 | 2268 | 3967 | 1699 |
94 | 1643 | 3471 | 1828 |
95 | 2900 | 5609 | 2709 |
106 | 1802 | 2234 | 432 |
56 | 2065 | 3847 | 1782 |
75 | 1967 | 3008 | 1041 |
83 | 5847 | 1698 | 4149 ( TMC ) |