AsansolWest Bengal

رانیگنج کے سینکوگولڈ دکان میں سنسنی خیز ڈکییتی



آسنسول: رانی گنج قومی شاہراہ60 کے کنارے واقع جیولری کی مشہور دکان سینکوگولڈ میں آج دوپہر ک چلچلاتی دھوپ اور جاری گرم ہوا کے دوران ست افراد پر مسلح ڈاکو اندر گھسے اور لوٹ پاٹ شروع کردی۔اسی درمیان پولس بھی خبر پاتے ہی جائے وقوع کے پہنچی ۔لٹیروں نے گارڈ کی بندوق چھین لی اور پولس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔دوسری طرف پولس اپنی بچاو میں فائرنگ شروع کردی۔ دونوں طرف سے گولیوں کے بوچھار سے علاقے میں سنسنی پھیل گئ۔مگر پولس کی بہادری اور ہمت کام آئ۔اس فائرگ کے دوران بتایا جاتاہے کہ ایک لٹیرا کو شدید زخم پہنچاہے۔دکان کی فرش پر زخمی لٹیرے کے گرے خون کسی کی شدید زخمی ہونے کا پتہ چلا۔دونوں طرف سے جاری فائرنگ کے دوران ہی تمام لٹیرے دو بائک پر سوار ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔بتایا جاتا ہے اس ڈکیتی کے دوران چند منٹوں میں شوکیش میں رکھے ہوئے جو گہنے تھے وہی سمیٹنے میں کامیاب ہوئے۔ لٹیرے تو فرار ہوگئے مگر ابتک کسی کو پکڑنے میں پولس کامیاب نہیں رہ پائ۔مقامی لوگ نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ دیکھنے کو ملا اگر موسم ٹھیک ہوتا یا سڑکوں پر راہگیروں کی آمدورفت رہی ہوتی تو بہت سارے عام افراد کے زخمی ہونے کا اندیشہ تھاتاہم سڑک پر کھڑی ایک کار موٹر سائکل اور گنے کے رس کے ٹھیلے پر رکھی کیتلی پر بھی گولیوں کے نشان پائے گئے ہیں۔بہرحال پولس اس واردات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ملزمان کو پکڑنے میں جٹ چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *