Durgapur

درگاپور میں کانگریس پارٹی کا “سمبدھان پاٹھ”samvidhan path” پروگرام


آسنسول(شکیل انور)پچسھم بردھمان ضلع کانگریس پارٹی کی جانب سے آج ایک سمبدھان پاٹھ کا پروگرام درگاپور میں بابا بھیم راو امبیدکر کے مجسمہ کے پاس منعقد کیا گیا۔۔
پور ے دیش میں بی جے پی کی طرف سے جہاں ہندتوا کوفروغ دینے اور آنوالے لوک سبھا چناو میں سیاسی فائدہ اٹھا نے کے مقصد سے گیتا پاٹھ اورچنڈی پاٹھ کیا جارہا ہے اس کے جواب میں کانگریس پارٹی نے اس سمبدھان پاٹھ کا پروگرام منعقد کیا تھا۔
اس موقع پر کانگریس مائنرٹی شعبہ کےچیئرمین محمد شاکر نے کہا کہ پورے دیش میں بی جے پی سرکار تفریق کی گھناونی سیاست کر کے زیادہ دنوں تک حکمرانی کرنے کا عزم ٹھان رکھی ہے جو دیش کے مستقبل کے لئے بالکل ہی مناسب نہیں ہے۔اوردیش کی جمہوریت کے تحفظ کے لئے خطرہ کا باعث ہے۔محد شاکر نے کہا کہ اب ہمارےملک کےدستور کوبدلنے کی پوری کوشش چل رہی ہے۔لہذا ملک کے دستور کو بدلنے کی جو سازش بی جے پی سرکار رچارہی ہے اس سازش کے تیئں عوام کو بیدار کرنے کے لئے صلع ترنمول کانگریس نے ہر جگہ دستورہند کی پاٹھ کا پروگرام لیا ہے
اس موقع پرضلعی کانگریس کے صدر دیش چکرورتی، پرسن جیت پوئٹنڈی،محمد شاکراور کانگریس مہیلا سمیتی کی کارکنان سمیت کا نگریس پارٹی کے بہت سارے کارکنان موجودرہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *