Asansol

شتروگھن سنہا کے ہاتھوں ٹریڈ فیئر کی بروشر کا افتتاح


آسنسول(شکیل انور) آسنسول کےممبر پارلیامنٹ شترو گھن سنہا نے آج اپنی رہائش گاہ پر آسنسول میں آیندہ 5 جنوری سے منعقد ہونے والے ٹریڈفیئر کے بروشر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر آسنسول چیمبر آف کامرس کے سکریٹری شمبھوناتھ جھا ،صدر اوم باگڑیا اور چیمبر کے دیگر ممبران موجود تھے۔
واضح رہے کہ آئندہ 5 جنوری سی15 جنوری تک آسنسول میں حسب سابق ایک ٹریڈ فیئر منعقد ہونے جارہا ہے اس موقع سے ٹریڈفیئر سے متعلق ایک بروشر کا اجراء آج ایم پی شتروگھن سنہا نے کیااور اسٹریڈفیئر کے لئے چیمبر کے ممبران کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت آسنسول میں موجود نہیں رہیں گے جسکا انہءں بے حد افسوس ہے تاہم اس صنعتی میلے کی کامیابی سے پرامید ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *