رام مندر کی افتتاحی تقریب میں آسنسول کے تاجر ابھے برنوال کو شرکت کی دعوت
آسنسول(شکیل انور)آسنسول کے رہنےوالے تاجر ابھے برنوال کو 22 جنوری کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت رام مندر افتتاحی تقریب کی انتظامیہ کمیٹی سے ملی ہے۔براہ راست رعوت ملنے پر ابھے سنگھ اور انکے اہل خاندان میں جہاں خوشیوں کا ماحول ہے وہیں انکے حلقے کے متعلقینوں میں خوشیاں چھائ ہوئ ہیں اور اس یادگار موقع کے گواہ بننے کا شرف انہیں جو حاصل ہوا ہے اسے بھگوان رام چندر جی کا آشیرواد مان رہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ آسنسول کے یہ کاروباری 1990 میں رام مندر کے اندولن میں کارسیوک کے طور سےشامل تھے۔اور 30 اکتوبر کو انکے پیر میں گولی لگی تھی جس میں وہ زخمی ہوئے تھے۔اسے بھگڈر سے بچا کر کسی طرح فیض آبادصدراسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا۔ اس نے پریس کو بتایا کہ وہ 22جنوری کو اجودھیا میں رام مندر میں شرکت کے لئے 19 جنوری کو آسنسول سے روانہ ہو رہے ہیں
