Asansol

سیدمحمدافروز کاوالہانہ استقبال وارڈنمبر58 میں

ریاستی ترنمول کانگریس اقلیتی شعبہ میں سیدافروزکو جنرل سکریٹری بنائےجانےپر
،

آسنسول(شکیل انور)لوکسبھا چناو کے اب صرف 2 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ترنمول کانگریس پورے دم خم کے ساتھ اس الیکشن کے مقابلہ کا موڈ بنائ ہوئ ہے.ایسے میں ترنمول کانگریس کے اعلی کمان کی جانب سے پارٹی تنظیم میں ردوبدل کاسلسلہ جاری ہے۔اسی کے تحت ترنمول کانگریس نے اپنے اقلیتی شعبہ کے عہدہداروں میں ردوبدل کیا ہے۔نئ تشکیل شدہ ریاستی ترنمول کانگریس شعبہ میں برن پور کے رہنے والے سید محمد افروز جو اپنےسماجی خدمات کے لئے جانے پہچانےجاتے ہیں۔انہیں اس بار اقلیتی شعبہ میں سکریٹری کے عہدہ پا فائز کیاگیا ہے۔سید محمد افروز نہ صرف سیاسی پہچان رکھتے ہیں بلکہ ادب کا میدان ہو یا سماجیات کا ہر جگہ وہ برسوں سے پیش پیش رہتے آرہے ہیں اور انکی موجودگی کو احترام کی نگاہوں سے دیکھی جاتی ہے۔اس سے قبل بھی سید محمد افروز کی کارکردگی کا دائرہ جب پسچھم بردوان ضلع تک تھی تو انہوں نے ہر جگہ ترنمول کانگریس اقلیتی شعبہ کی کمیٹی بنا کر ترنمول کانگریس پارٹی کی گزشتہ اسمبلی انتخابات میں اقلیتی حلقوں میں جیت کی راہ بنانے میں ان کی کامیاب جدوجہد قابل ستائش رہی ہے۔اور یہی سبب ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب انہیں ریاستی دائرے کی ذمہداریاں سونپی گئ ہے۔ان کو پردیس اقلیتی شعبہ میں جنرل سکریٹری نامزد کئے جانے پر اقلیتی حلقہ میں خوشی کاماحول ہے اوران کے اعزاز میں استقبالیہ کے پروگرام کاسلسلہ جاری ہے۔
آج یہاں ملی اطلاع کے مطابق وارڈ نمبر 58 میں وارڈ کونسلر سنجے نونیا نے انکے اعزاز میں استقبالیہ کی تقریب منعقد کی جس میں سابق ترنمول کانگریس کے کونسلر و علاقے کے فعال سماجی شخصیت روہت نونیا،ونود ساہا ،دھرم ویر نونیا اور مسجد کمیٹی کےسید شاہد انوراور ٹی انصاری نے انہیں شال اور پھولوں کاہار پیش کر کے استقبال کیا۔ااور مقرروں نے سید افروز کو جنرل سکریٹری بنائے جانے پر اپنی تقریروں میں خوشی کا اظہار کرتے امید کا اظہار کیا کہ سید افروز صاحب کا سیاسی دائرہ اب وسیع ہوا ہے اب وہ اقلیتی طبقے کے سماجی، معاشی اور تعلیمی مسائل کو ریاستی کمیٹی کے ارباب اقتدار تک پہنچانے میں بڑی سہولت ملی ہے۔ ان مقرروں نے کہا کہ ہم سب ہمیشہ سید افروز صاحب کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
اس موقع پر سید محمد افروز نے تمام مقرروں کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ وارڈ نمبر58 پورے کارپوریشن حلقہ میں ایک ایسا وارڈ ہے جہاں ہندو، مسلم،سکھ ،عیسائ رہتے ہیں اورتمام مذاہب اور فرقے کے لوگ مل جل کر اتحاد اور ہم آہنگی کے ماحول میں رہتے ہیں۔اانہوں نے روہت نونیااورسنجے نونیا کی سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا یہ وہ کوگ ہیں جنہوں نے اس حلقے میں ترنمول کانگریس پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کیا ہے۔ یہاں کے رہنے والے لوگوں میں جواتحاد کی فضا دیکھی جاتی ہے ایسی فضا ہر وارڈ میں ہونی چاہیئے۔محبت اور رواداری کی فضاسے اس وارڈ کو سجائے جانے پر سید محد افروز نے روہت نو نیا ار کونسلر سنجے نونیا ودیگر شہریوں کو اپنی طرف سے مبارکبادیاں دیں اور کہاکہ پارٹی نے مجھ پر جو ذمہداریاں دی ہیں اور مجھ پر جو بھروسہ قائم کیا ہے بحسن خوبی انجام دینے کی کوشش کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *