Asansol

آسنسول کتابی میلہ میں آسنسول اردو اکاڈمی کا بک اسٹال



میئربدھان اپادھیائےنےافتتاح کیا



آسنسول(شکیل انور) اج شام پانچ بجے پولو گراونڈ میں منعقدہ آسنسول کتابی میلہ میں  میئر کارپوریشن بدھان اپادھیائے نے آسنسول کارپوریشن کے تحت قائم کردہ “آسنسول اردو اکیڈمی” کے ایک شاندار بک اسٹال کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر آسنسول اردو اکاڈمی کے ڈپٹی میئر و سکریٹری اکاڈمی ہذا سید محمد وسیم الحق، چیئر مین آسنسول اردو اکاڈمی ڈاکٹر مشکور معینی، کونسلروں میں ڈاکٹر دیباشش سرکار،شابنی بسواس،سیوانند باوری،ڈاکٹر محمد انیس، منہاج الحسن،ڈاکٹر نسیم انصاری،خورشید ادیب،خالق ادیب، انجینیئر خورشیدغنی ،وقیع منظر سمیت اردو کتابوں کے متعدد شائقین بھی موجود تھے۔
  آسنسول اردو اکاڈمی کے سکریٹری سید محمد وسیم الحق نے.  اہل اردو سمیت اردو کے طالب علموں سے اپیل کی ہے کہ وہ آسنسول کتابی میلہ میں آکر وہاں لگے اردو اسٹال کا دورہ کر کے اردو زبان سے اپنی محبت کا مظاہرہ کریں تاکہ غیر اردو طبقہ اردو اسٹال میں اردو والوں کی بھیڑ دیکھ کر یہ تاثرات قائم کریں کہ اردو والے حقیقی طور پر اپنی زبان سے محبت کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *