West Bengal

ممتابنرجی پنجاب کے دورے پر جائیں گی۔21 فروری کو

پنجاب کےوزیراعلی بھگونت مان کے علاوہ دلی کے اروند کیجریوال سےکرسکتی ہیں بیٹھک


۔سنسول(شکیل انور)وزیر اعلی ممتابنرجی 100 دن کے کام کےبقایا کی ادائگی کے بعد 21 فروری کو پنجاب روانہ ہونگی۔ملی رپورٹ کے مطابق وہاں ممتابنرجی سورن مندر میں ماتھا ٹیکی گیں اسکے بعد وزیراعلی پنجاب بھگونت مان سے ملاقات کریں گی۔سننے میں آرہا ہے کہ ممتابنرجی دلی کےوزیراعلی اروند کیجریوال سے بھی ملاقات کرسکتی ہیں۔
   .  یاد رہے کہ لوک سبھا چناو میں ترنمول کے سلسلے سے یہ خبر سننے کو مل رہی ہے کہ ترنمول اکیلے چناو لڑےگی اور دوسری طرف اروندکیجریوال نے بھی اعلان کیا ہے کہ عاپ پارٹی تنہا لوک سبھا کا چناو لڑےگی۔ایسے میںان دونوں لیڈروں کی ملاقات کو ہلکے سے نہیں لی جاسکتی ہے۔اس بیٹھک میں دلی اور پنجاب کی بورڈر پر جاری کسان تحریک کو کیسے زور کی جاسکتی ہے اورساتھ ہی گٹھ بندھن کے ایشوز پر بھی بات ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *