بی جے پی امیدوار ایس ایس اہلووالیہ نے بھی کاغذات داخل کئے۔بغیر کسی تھام جھام کے۔
آسنسول: آسنسول پارلیمانی حلقہ کے بی جے پی امیدوار ایس ایس اہلووالیہ نےآج آسنسول کے ڈی ایم آفس میں اپنی نامزدگی کے کاغذات داخل کر دیئے ان کے ہمراہ جتیندر ناتھ تیواری، کلٹی ایم ایل اے ڈاکٹراجے پوددار،بپاچٹرجی بھی موجود تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آج ایس اہلووالیہ نے نہایت ہی سادگی اور بغیر کسی ڈھول تاشے لئے اپنے چند کارکنوں اور لیڈروں کے ساتھ ڈی ایم آفس پہنچے اور ڈی ایم ایس پونابلم کے ہاتھوں میں کاغذات پیش کئے۔
. اسکے بعد انہوں نے وہاں موجود میڈیا افراد کو بتایا ان کے حمایتی انکے ساتھ ہی رہیںگے کیو نکہ مرکز میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں جو کام ہوئے ہیں انہیں دیکھتے ہوئے لوگوں کا آشیرواد ضرور ملے گا۔ انہا وں نے کہا یہ لڑائ شخصیاتی نہیں بلکہ نظریاتی لڑائ ہے۔انہوں نے اس موقع پر ترنمول کانگریس کی حکمرانی میں متعدد گھوٹالے اور بدعنوانیوں کا بھی شمار کراتے ہو ئے کہا کہ آج کئ لیڈران جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ابھی ابھی ٹیچروں کی تقرری میں جو بڑی بدعنوانیاں سامنے آی ہیں اس کا ذذ کر کرتے ہوئے ایس ایس اہلووالیہ نے کہا کہ. یہ ساری حرکتوں کو بنگال کی جنتا دیکھ رہی ہے جس کا جواب وہ اپنے ووٹوں کےذریعہ دے گی۔انہوں نےدعوی کیا کہ وہ جب درگاپور بردوان حلقہ کے ایم پی تھے تو انہیں ایم پی فنڈ سے ملنےوالی تمام رقموں کو انہوں نے اپنےحلقے کی ترقی کے کاموں میں خرچ کئے۔جو لہ ایک مثال بنی ہے۔اور یہ ایک ریکارڈ ہے۔۔ایس ایس اہلووالیہ نے کہا کہ وہ کوئ جیوتش نہیں ہیں کہ صاف طور سے اعلان کردوں کہ کیا نتیجہ نکلے گا لیکن لوگوں کے چہروں کو پڑھ کر انہیں اندازہ لگ رہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی جیت حاصل کرنے جارہی ہے۔