AsansolBreaking News

جموریہ: بم دھماکہ سے لرز اٹھا علاقہ/ترنمول کےنشانےپربھاجپا


آسنسول:جموریہ کے باگڈیہا علاقے میں ایک گھر میں آج شام ایک زبردست بم دھماکہ سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔لوک سبھا چناو سے قبل بم دھماکہ سے جموریہ اسمبلی حلقہ میں خوف و دہشت کا ماحول چھاگیا ہے۔ترنمول کانگریس کا الزام ہے کہ یہ بم دھماکہ جس گھر میں ہوا ہے وہ بی جے پی کے ایک کارکن کا گھر ہے۔اس کی این آئ اے جانچ ہونی چاہئیے.ترنمول کے ضلعی صدر نریندر ناتھ چکرورتی کے نشانے پر بی جے پی ہے۔ان کا الزام ہے کہ لوک سبھا الیکشن سے قبل اور رام نومی کے قبل علاقے کی پرامن فضا کو بی جے پی برباد کرنا چاہ رہی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ جموریہ کے سدھ پور باگڈیہا علاقے میں جس گھر میں یہ بم دھماکہ ہوا وہ گھر اس دھماکہ میں تہس نہس ہوچکا ہے ترنمعل لیڈر مسٹر چکرورتی نے کہا کہ بی جے پی تو ہمیشہ بات بات پرCBIجانچ کا مطالبہ کرتی رہتی ہے  اس بم دھماکہ کی جانچ بھی   ای ڈی یا سی بی آئ سے کرائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *