وزیراعلی ممتا بنرجی کا بڑا اعلان
آشا اور انگن باڑی ملازموں کی ماہانہ تنخواہ میں اضافہ

آسنسول(شکیل انور) وزیر اعلی ممتابنرجی نے آج صبح اپنی ہینڈل X کے ذریعہ مغربی بنگال کی آشا اور آنگن باڑیوں میں کام کرنے والی خاتون کی ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔
اعلان کے مطابق ماہانہ 750 روپےکا اضافہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ آئ سی ڈی ایس ہیلپرس کی تنخواہ میں بھی 500 روپے فی ماہانہ کااضافہ ہوا ہے۔یا د رہے کہ ابھی حال ہی میں سیوک والینٹئروں کی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان کیا گیا تھا۔