Asansol

سی ایل ڈبلیو CLW ٹرانسفارمر میں لگی آگ۔5 مزدور زخمی۔ تحقیقاتی کمیٹی کی تفتیش شروع


آسنسول: چترنجن ریلوے انجن کارخانے کے اندر نصب ایک الکٹرک ٹرانسفارمر میں آگ لگنے کے سبب پانچ مزدور کے زخمی جانے کی خبر ہے۔بتایا جاتا ہے کہ سنیچیر کی دوپہر ہونے والے اس حادثے میں اسیم سنہا(ایس ایس ای) نامی افسر زیادہ جھلس گئے ہیں۔سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے چترنجن کے جی اسپتال میں بھرتی کردیا گیا تھا جنمیں تین کو ایک مقامی غیر سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔اس حادثے کی جانچ کے لئے تین نفری تحقیقاتی کمیٹی تشکیل کی گئ ہے جس نے اپنا کام شروع کر دیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version