Asansol

ہیڈ ماسٹر کی پٹائ کا لگا الزام ٹیچرپر۔ہیڈماسٹرکی انگلی ٹوٹی


آسنسول:الزام ہے کہ ٹیچر کی پٹائ سے ہیڈ ماسٹر صاحب کی انگلی ٹوٹ گئ۔ یہ افسوسناک واقعہ رانیگنج کے رانیگنج ہائ اسکول میں آج سنیچر کے دن رونما ہوا ہے۔اس واقعے بعد اسکول کے طالبعلم اپنے ٹیچر کی حمایت میں بیان دینے کے لئے رانی گنج تھانہ پہنچے۔اور تھانہ کا گھیراو کرلیا۔وہیں شدید زخمی ہونے والے ہیڈماسٹر کو علاج کے لئے اولوگوریا بلاک سوائستھ کیندر لے جایا گیا ہے۔
  حالانکہ جس ٹیچر پر حملہ کا الزام لگا ہے انہوں نے ہیڈماسٹر کے خلاف استحصال کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔پولس نے ملزم ٹیچر کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔اس واقعے کو لے کر پولس تھانہ کے باہرکے ماحول میں کافی تناو پایا جارہا ہے۔ پولس اسکول کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version