Asansol

رانیگنج :ڈیکوریٹرگودام میں بھیانک آتشزدگی



آسنسول: رانی گنج کے راجپاڑہ میں واقع لاہا ڈیکوریٹر کے گودام میں  آج دوپہر آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا۔اس حادثہ میں پورا گودام جل کر راکھ ہوگیا۔ یہ واقعہ آج دوپہر کا ہے۔آگ کی خبر ملتے ہی فائر انجن جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کرنے لگے ہیں۔ یہ آگ تیزی سے پھیلنے کی وجہہ سے گودام کے سارے کمرے آگ کی لپیٹ میں آگئے۔فائر انجن کے عملہ اب تک آگ کو بجھانے میں لگے ہوئے ہیں۔یہ آگ کیسے لگی اب تک اس کےسبب کا پتہ نہیں لگ سکا۔مگر سی سی ٹی وی کے فوٹیج سے اصل وجہہ کا پتہ چل سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version