Asansol

دامودر ندی میں ڈوبنے سے نوجوان کی موت۔مہلوک کے گھر میں تیوہار پر ماتم چھایا۔


آسنسول(شکیل انور) ایک طرف گھر میں چھٹھ پوجا کی تیاری میں گھر کا ہر فرد مصروف تھا تو دوسری طرف اسی گھر کے ایک 17 سالہ نوجوان انکت مشرا کی ندی میں ڈوب کرہلاکت کی خبر نے پورے گھر کو ماتم میں ڈوبا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح انکت مشرا اپنے ایک دوست کے ساتھ براکر کے دامودر ندی میں نہانے کے لئے اترا۔گہرائ کا اندازہ اس نہیں ہو سکا اور اپنا توازن کھوتے ہوئے ڈوبنے لگا۔دوست کو ڈوبتے دیکھ کر دوسرے دوست نے بچانے کی کوشش کی مگر گہرائ میں دونوں توازن کھوتے ہوئےبہتے رہے۔گھاٹ پر کھڑے لوگوں نے جب دو افراد کو ندی میں بہتے ہوئے دیکھا تو لوگ فوری طور پر ندی میں کود کر انہیں بچانے میں لگ گئے۔دونوں کو باہر نکال کر فوری طور پر اسپتال میں بھیجا گیاجہاں ڈاکٹروں نےانکت مشرا کو موت قرار دیا۔انکت کی موت کی خبر پھیلتے ہی پورے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئ۔براکر پولس جاے وقوع کو لال کپڑے سے گھیر دیا ہے تاکہ دوسرا کوئ فرد اس خطرے کی جگہ پر جا نہیں سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version