Asansol

گرونانک جینتی اس بار تزک و احتشام کیساتھ منانے کی تیاریاں شروع۔


25 سے 27 نومبررامبندھو تالاب کے گرو نانک دیو جی کی جینتی پروگرام شروع۔



آسنسول(شکیل انور) برادران سکھ کا مذہبی تیوہار گرونانک جینتی کی تیاریاں خوب و زور سے شروع کر دی گئ ہے۔ آج آسنسول گردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر امرجیت سنگھ بھرارا نے بتایا کہ 25 سے 27 نومبرتک گرونانک دیو جی کی جینتی پر متعدد مذہبی پروگرام رام بندھو تالاب میں واقع گردوارہ میں مبعقد کئے جارہے ہیں۔ جس کی تیاری زور و شور سے شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 نومبر کو گردوارہ سے ایک بڑا نگر کرتن نکالی جائےگی جو ایس بی گورائ روڈ ہاٹن روڈ اور جی ٹی روڈ سے گزرتی ہوئ گردوارہ میں پہنچے گی۔ یاد رہے کہ برادران سکھ کے اس مذہبی کرتن کے کارواں میں یہاں سبھی مذہب کے افراد شرکت کرتے ہیں۔ بتایا گیا ہےکہ پنجاب سے لنگر بنانے والے کو مدعو کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version