Asansol

ضلعی ڈی ایم کی آر ٹی او کمیٹی کے ممبران سے میٹینگ

پنڈیشور ایم ایل اےنریندر ناتھ چکرورتی بھی موجود رہے۔

ٹرانسپورٹ کےکئ اہم موضوعات پرمیٹنگ میں تبادلہ خیال

۔آسنسول (شکیل انور) آج پسچھم بردوان ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں پسچھم بردھمان ضلع ڈی ایم،آر ٹی او اور آر ٹی او کمیٹی کے ارکان کی ایک اہم میٹنگ ہوئ۔ جس میں پانڈیشور کے ایم ایل اےنریندر ناتھ چکرورتی بھی موجود تھے۔اس میٹینگ میں ضلع کے متعدد ٹرانسپورٹ سے منسلک مسئلے پر غور و خوص کئے گئے۔ اس بارے میں جانکاری دیتے یوئے نریندر ناتھ چکرورتی نے بتایا کہ گرچہ یی ایک روٹین میٹنگ تھی تاہم کئ اہم موضوعات پر چرچا بھی ہوئے۔ جس میں آٹو ٹوٹو کی روڈ روٹ پرمٹ و دیگر موضوعات شامل تھے۔مسٹر نریندر چکرورتی نے بتایا کہ ٹول ناکے قانون کے مطابق کام کررہا ہے۔ٹول ناکے سے گزرنے والی کسی گاڑی کوقانونی حد پار کرتے دیکھا جاتاہے تو اس کے خلاف فورا کارروائ کی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version