Asansol

بنگال میں سرمایہ کاری کے منصوبہ پر فیروز خان ایف کےنے امبانی کو شکریہ نامہ ارسال کیا

۔آسنسول (شکیل انور)انٹرنیشنل کاروباری انڈو یو جی کامرس اور سوشل کونسل کے چیئرمین فیروز خان ایف کےنے ریلائنس گروپ کے چیئرمین نے خط لکھ کر ریلائنس گروپ کے چیئرمین مسٹر مکیش امبانی کو بنگال گلابل بزنس سمٹ2023 میں شرکت اور بنگال میں20ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے اعلان پر شکریہ ادا کیا ہے۔
فیروز خان ایف کے نے اپنے خط میں امبانی کو کہا ہے کہ آپ کی سرمایہ کاری سے جہاں بنگال کو صنعتی ترقی ملے گی وہیں آپ کی تجارت کو بہت فروغ ملے گا۔ایف کے نے کہا ہے کہ بنگال میں صنعتی ماحول کے ساتھ ساتھ یہاں ہنرمند مزدوروں کی کمی نہیں ہے جن سے ریلائنس گروپ کو بھی بڑا فائدہ کا امکان ہے۔اور یہ کہ پزاروں ہزار نجوانوں کو روزگار کے وسائل سامنے آ جائیں گے۔
اف کے نے اپنے مکتوب میں مسٹر امبانی کو یہ یقین دلایا ہے کہ وہ بنگال میں انکے تجارتی فروغ میں ہر قسم کی مدد کے خواہاں ہیں۔ان کا انڈو یو جی کامرس اینڈ سوشل کونسل ہر طرح کی ضروری تجارتی اطلاعات اور اسکلڈ نوجوانوں کی فراہمی کے لئے تیار ہیں اور وہ اس کےعوض کچھ نہیں چاہتے ہیں ان کا صرف واحد مقصد ہے کہ بنگال میں صنعتی ماحول فروغ پائےاور نوجوانوں کوروزگار کے وسائل فراہم ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version