Asansol

آسنسول کارپوریشن کی نئ کمشنر آکانکشا بھاسکرIAS



آسنسول(شکیل انور)آسنسول میونسپل کارپوریشن کی نئ کمشنر آکانکشابھاسکر IAS نے آج کارپوریشن کمشنر کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی میئر سید وسیم الحق سمیت کادپوریشن کے تمام افسران موجود تھےاور انہیں پھول دے کر استقبال کیا۔
اس موقع پراخبارنویسیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آنکانکشابھاسکر نے کیا کہ بلاشک وشبہ یہ ایک بڑی ذمہداری ہے لیکن وہ اپنی اس ذمہداری کہ کارپوریشن کے تمام عہدہداروں اور اسٹاف کے ساتھ ملکر اپنی اس نئ ذمہداریوں کو بخوبی نبھانے کی کوشش کریں گی۔انہوں نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ یہں پانی کا مسئلہ کچھ ہے ان کی کوشش ریے گی کہ آنے والے گرمی کے زمانے سے قبل اس مسئلہ کو نبٹالیا جائے۔ وہیں انہوں نے کارپوریشن علاقے میں غیرقانونی تعمیرات، ٹریفک جام اور ہورڈنگ کے تعلق سے کہا کہ آسنسول کارپوریشن اس سلسلے میں نہاہت ہی سنجیدہ ہے ریاستی سرکار بھی غیرقانونی تعمیرات پر گمبھیر ہی انہوں نے امید دکھائ کہ سبھوں کاساتھ لےکر ان مسئلوں کا بھی حل نکالا جاسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version