Asansol

آسنسول جیل میں لائبریری کا قیام



آسنسول(شکیل انور)آسنسول درگاپور پولس کمشنریٹ کی طرف سے آج پہلی بارایک لائبریری کا افتتاح عمل میں لایا گیا۔اس سلسلے سے آسنسول درگاپور پولس کمشنریٹ کےڈی سی سنٹرل ڈاکٹر کلدیپ ایس ایس نے بتایا کہ ایسے بہت سارے لوگ ہیں جو جیل میں حالات کے شکار بن کر آتے ہیں اور جیل ایک مجرم کے لئے اصلاح گھر ہوتا ہے یہاں اسکی اصلاح ذہنی طور پر کی جاتی ہے۔اسی لئے ان قیدیوں کو صحیح سمت پرلانے اور دوبارہ مجرمانہ دنیا میں وہ اپنے آپ کو داخل نہ کر سکے اس کے لئے جیل میں ایک لائبریری کاقیام عمل میں لایا گیا ہے۔یہاں وہ اس لائبریری سے اچھی اچھی کتابوں کا مطالعہ کرکے اپنے آپ کو ایک اچھا شہری بنا سکتے ہیں اوراپنے اہل خاندان کے لئے ایک ذمہدار فرد بننے کی کامیاب کوشش کر پائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version