Asansol

بی بی کالج گورننگ باڈی کی میٹنگ , ریاستی وزیرکی شرکت


بہت جلد کالج لائبریری بھون کا افتتاح


۔۔سنسول(شکیل انور)آج آسنسول کےبی بی کالج کی گورننگ باڈی کی میٹنگ ہوئ جسمیں ریاستی وزیر وگورننگ باڈی کے صدر مولائے گھٹک خصوصی طور سے شامل رہے ہیں۔اس سلسلے میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر امیتابھ باسو نے بتایا کہآج کی گورننگ باڈی کی میٹنگ میں کالج کے نظام تعلیم پر خصوصی بات چیت کی گئ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد کالج میں تعمیرشدہ لائبریری بلڈنگ کا افتتاح بہت جلد کرنے کا فیصلہ لیاگیا ساتھ ہی کالج کے بوائز ہاسٹل جو بہت خراب ہو چکی ہے اس کو ازسر نو تعمیر کرایا جائےگا اور کالج لیبارٹری کوبھی بہتر صورت میں لایاجائےگا۔ڈاکٹر امیتابھ باسو نے بہرحال کہا کہ کالج کو جو مالی امداد ملتی تھی وہ فی الحال نہیں مل رہی ہےاس لئےان تمام ترقیاتی کام کو کالج کے فنڈ سے کیا جائےگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہی کل موضوع تھے جنہیں آج کی گورننگ باڈی کی میٹنگ میں زیر غور لائے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version