Asansol

وارڈ نمبر23 میں ترنمول کانگریس کی ورکرس میٹنگ



لوک سبھاحلقہ میں پارٹی امیدوار کی جیت کو یقینی بنانے پر مولائےگھٹک نےزوردیا۔


آسنسول(شکیل انور) آنے والے لوک سبھا الیکشن میں پارٹ کی جیت کو یقینی بنانے کےلئے ترنمول کانگریس کی تیاری ابھی سے شروع ہوگئ ہے۔آج اس مقصدکے تحت وارڈ نمب23 میں ترنمول کانگریس پارٹی کی ورکرس میٹنگ ہوئ ۔جس میں ریاستی وزیر و اتر اسمبلی حلقہ کے ممبر اسمبلی مولائےگھٹک نے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2011 تک اس ریاست میں بایاں محاذ کی سرکار تھی مگر بیاں محاذ کے دور میں کوئ کام نہیں ہوا اور ترنمول کی سرکار آنے کے بعد ریاست میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئے گئے وہیں آسنسول میں بہت سارے کام ہوئے وزیر اعلی ممتابنرجی کی قیارت میں۔اور اب تک متواتر کام ہورہےہیں۔آج آسنسول ضلع اسپتال میں مریضوں کو طبی علاج میں سہولت مل رہی ہے جو کسی نرسنگ ہام میں نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ٹراما سنٹر،سواستھ ساتھی کارڈ جس کے تحت 5 لاکھ روپے سے نجی اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت دی جارہی ہے۔اس کے علاوہ بہت سارے فلاحی اسکیم چالو کئے گئے ہیں جن سے عوام فیضیاب ہورہے ہیں۔وزیر مولائےگھٹک نے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہلوک سبھا کا الیکشن جلد آنے والا ہے اس لئے پارٹی کے تمام ورکرس عا م لوگوں سے ملاقات کریں اور ترنمول کانگریس کے ترقیاتی کاموں کو عوام کو بتائیں اور انکے غم و دکھ میں ہمیشہ ساتھ رہ کر . لوک سبھا حلقہ سے پارٹی کے امیدوار کی جیت کو یقینی بنائیں۔
اس موقع پر وارڈ23 کی کونسلر سی کے ریشما سمیت اسمبلی حلقہ کے تمام ترنمول لیڈر موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version