Asansol

پسچھم بردوان بار ایسوسی ایشن کا ون ڈےناک آوٹ کرکٹ مقابلہ

سومناتھ چٹوراج کی ٹیم ونر جبکہ آیانجیت رائےکی ٹیم رنرہوئ


آسنسول(شکیل انور)پسچھم بردوان بار ایسوسی ایشن کی طرف سے آج پولو گراونڈ میں. یکروزہ ناک آوٹ کرکٹ مقابلہ کا ایک دلچسپ پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اطلاع کے مطابق اس میں کل 8 ٹیمیں(گروپ A سے گروپH) شامل تھیں دلچسپ بات یہ دیکھی گئ کہ ان آٹھوں ٹیموں میں وکلاء ہی کھلاڑی تھے۔ بار ایسو سی ایشن کے صدر راجیش تیواری ایڈوکیٹ نے بتایا کہ اس ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس ٹورنامنٹ میں ونر ٹیم اور رنر ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ،سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی اورمین آف دی میچ قرار پانے والے کھلاڑیوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔اس پروگرام کے چیف گیسٹ کی حثیت سے ڈسٹرکٹ جج عزت ماآب گوپال کمار ڈالمیاموجود تھے۔


. کرکٹ کے اس سنسنی خیز مقابلے میں فائنل میچ گروپE جس کے کپتان سومناتھ چٹوراج اور گروپH کے کپتان آیانجیت رائے کے درمیان ہوا۔اس سنسنی خیز فائنل میچ میں سومناتھ چٹوراج کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پانچ اوور اور تین بال میں ہی اپنی حریف ٹیم آیانجیت را ئے کوسمیٹ کر اس شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ میں چمپیئن ٹیم کا خطاب حاصل کیا۔تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران ونر گروپE کو 3100 روپے کاچیک اور رنر گروپ H کو 2100روپے کا چیک اور خوبصورت ٹرافیوں سے نوازا گیا۔ہر میچ کے لئے مین آف دی میچ کا بھی انعام رکھا گیا تھا جس میں انعام پانے والوں میں کپتان محمد شارق ایڈوکیٹ کی ٹیم کے محمد الطاف خان جس نے شاندار 98 رن بنایا تھا۔بہترین گیندباز کاخطاب بپن پنڈت ایڈوکیٹ نے حاصل کیا۔مین آف دی سریز کا خطاب سدھانت ایدوکیٹ عرف روی دا نے حاصل کیا اور فائنل میچ کے مین آف دی میچ کا خطاب ادے نامی ایڈوکیٹ نے حاصل کیا۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو انفرادی انعام سے بھی نوازا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version