Breaking News

گھریلو گیس کی قیمت میں 100 روپے کی گراوٹ

اپوزیشن نےاسے چناوی اسٹنٹ بتایا


آسنسول(شکیل انور)بین الاقوامی خواتین ڈے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گھریلو گیس کی قیمت میں 100 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔اپنے ٹیوٹر ایکس پر وزیراعظم نریندر مودی نے یہ لکھا ہے کہ بین الاقوامی یوم خاتون پر ہم نے LPG Cylinder  کی قیمتوں میں 100روپے کی چھوٹ کا بڑا اعلان کیا ہے۔اس سے ناری شکتی کی زندگی بےحد آسان ہوجانے کے ساتھ ہی کروڑوں خاندانوں کامالی دباو کم ہوگا۔یہ قدم ماحولیات کے تحفظ میں بھی معاون ہوگا جس سےپورے خاندان کی صحت بھی بہتر رہےگی۔
   واضح رہے کہ کل ہی کیبنٹ میں کئ فیصلے لئے گئے تھے اس میں اجول یوجنا کی سبسیڈی کی بھی بات تھی۔اب اس یوجنا میں دی جانے والی سبسیڈی مزید ایک برس یعنی 2025 تک جاری رہنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔دوسری طرف اپوزیشن پارٹیاں ان اعلانات کو چناوی اسٹنٹ قرار دے رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version