Asansol

ریلوے مینس یونین کا تین روزہ بھوک ہڑتال جاری۔کل ڈی آر ایم دفتر کے سامنے۔



آسنسول(شکیل انور)آج آسنسول ریلوے اسٹیشن میں ریلوے مینس فیڈریشن اورایسٹرن ریلوے مینس یونین کی جانب سے اپنے کئ مطالبوں کو لے کر بھوک ہڑتال شروع کیاگیا ہے۔یونین کی ورکنگ کمیٹی کے صدرسدھیر رائے نے بتایا کہ مرکزی سرکار نئ ریلوے پنشن نافذ اور ریلوے کو نجی کمپنیوں کے ہاتھوں میں سونپنےجارہی ہے۔اور اس کے خلاف ریلوے ورکرس برابر اندولن کرتے آرہے ہیں مگر مرکزی سرکار کے کانوں میں ذرا بھی جیوں نہیں رینگ رہی ہے۔اسی کے خلاف یہ بھوک ہرتال شروع ہے اور کل منگل کےروز ڈی آر ایم دفتر کے سامنے یہ بھوک ہڑتال کا پروگرام منعقد ہوگا اس کے بعدجی ایم دفتر کے سامنے یونین کی طرف سے یہ پروگرام چلے گا۔اس اندولن پر بھی ہمارے مطالبات کواگر مرکزی سرکارنے تسلیم نہیں کیا تو مجبورا ہمیں ریلوے بند کا اندولن اترنا پڑے گا جسکی اطلاع مرکزی سرکار کو دی جاچکی ہے۔ ریلوے اسٹرائک کے لئے بھی یونین نے بیلٹ کروالیاہے۔مسٹر رائے نے بتایا کہ ریلوے میں اسٹرائک اسی وقت کی جاسکتی ہے جب تک 51فیصدی ورکرس بیلٹ کے ذریعے اپنی رضامندی نہ دے۔اور یہ بیلٹ کا کام بھی پورا ہوچکا ہے۔مسٹر سدھیر رائے نے کہا کہ مرکزی سرکار نئ پنشن قانون لاگو اور ریلوے کے تمام دفاتر کو نجی اداروں کو سونپنے جارہی ہے جس کی مخالفت شدید طور پر جاری رہےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version