Asansol

گا ئڈنس پوائنٹ کوچنگ سنٹر میں اوپن ٹوآل کوئز کمپٹیشن ۔150بچےاوربچیوں کی شرکت



آسنسول(شکیل انور)ریلپار او کے روڈ کے معروف تربیتی ادارہ”گائڈنس پوائنٹ کوچنگ سنٹر میں آج تحریری طور سے اوپن ٹو آل کوئز کمپٹیشن کرایا گیا جسمیں سنٹر اور بیرون سنٹر سے 150 بچے اور بچیوں نے شرکت کی۔
اس سنٹر کے ایک مدرس محمد شاداب نے بتایا کہ آج وویکا نند جی کا 152 واں یوم ولادت ہے اس موقع سے طالب علموں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے اور ان کے اندر خوداعتمادی کو بڑھانے کے مقصد سے اس سنٹرکے ذریعہ طالب علموں میں تحریری طور سے ایک اوپن ٹو آل کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر تدریسی عملہ میں محمد آفتاب،محمد شاداب،آصف فیضان،محمد ثقلین،محمد ارباز خان،محمد آمان،شاکرہ پروین اور گلناز پروین موجود تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version