Asansol

نئےووٹرس میںEVM اورVVPat کےلئے چلائ گئ بیداری مہم



آسنسول(شکیل انور) جیسے جیسے لوک سبھا چناو کا وقت قریب آتا جا رہا ہے انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے سے آسنسول انتظامیہ کی مصروفیات بڑھتی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر آسنسول انتظامیہ کی طرف سے نئے ووٹروں میں EVM اور VVPat کے لئے بیداری مہم شروع کی گئ ہے۔اس بیداری مہم کے تحت بھڑ والے علاقے میں پہنچ کر لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ کس طرح نئے ووٹرس EVM andVVPat مشین کے ذریعہ وہ لوگ ووٹ دے سکتے ہیں اور وی وی پیٹ میں دیکھ کر وہ اپنے آپ کو مطمعین کر سکتے ہیں انہوں نے جس سمبل پرووٹ کے لئے بٹن دبایا ہے وہ ووٹ واقعی میں اس سمبل کو پہنچا ہے یا نہیں۔
اس سلسلےمیں آسنسول کےالیکشن آفس متعین ایک الیکشن افسر نے بتایا کہاکہ اس ضلع کے پانچوں اے سی میں ضلع انتظامیہ کےافسران پولس کی حفاظت میں ای وی ایم گودام سے چند ای وی ایم کو ڈیمانسٹریشن سنٹر میں لے جایا جارہا ہے اور لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب روزانہ دی جا رہی ہے۔ اس بیداری مہم کو کامیاب بنانے کے لئےاے ڈی ایم سطح کے تمام افسران اور اسٹاف اپنی ذمہداری بحسن و خوبی انجام دے رہےہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version