AsansolWest Bengal

ویسٹ بنگال موسم کی تازہ خبر

محکمہ موسمیات نے لو الرٹ کے ساتھ راحت کی بھی خبر دی

سنسول:ریاست کے مغربی اضلاع میں آج یعنی بدھ سے گرم ہوا چلنے کی خبر دی گئ ہے ویسے بھی گزشتہ دو روز سے آسنسول اور دیگر علاقوں میں جو گرمی پڑ رہی ہے اس سے لوگ پریشان ہیں اور اسی درمیان اسکول بھی کھل چکے ہیں جس طالب علموں کے ساتھ ساتھ گارجین بھی پریشان حال ہیں۔سبھوں کے لب پر ایک سوال کہ بارش کب ہوگی۔ایسے میں محمہ موسمیات نے اچھی خبر دی ہے کہ دن میں گرمی ابھی رہےگی مگر ہفتہ کے آخر میں بارش کا امکان ہے۔
. محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹے میں درجہ حرارت میں اور بھی اضافہ ہوگا. مغربی بنگال کے وہ اضلاع جو گنگا کے قریب ہیں ان اضلاع میں درجہ حرارت40 سے 42 ڈگری تک پہنچ سکتاہے۔کئ اضلاع میں نارمل سے چار پانچ ڈگری زیادہ رہے گی۔آج یعنی بدھ کو پرولیا، پچم مدنی پور پچھم بردوان کے کچھ علاقوں میں لو چلنے کی وارننگ دی گئ ہے۔جمعہ کے روز پچم مدنی پور، پچھم بردوان، بانکورہ اور پرولیا اور جھارگرام میں لو چلنے کی وارننگ جاری کی گئ ہے.امکان ہے کہ سنیچر کے دن پوربی مدنیپور، پچم میدنیپور،جھارگرام، اور بانکورہ میں گھن گرج کے ساتھ بارش ہوگی۔ کل جمعرات سے اتر بنگال بارش سے شرابور ہوسکتاہے۔دارجلنگ، کولیمپونگ، علی پور دوار اور جلپائ گوری میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔اسکے ساتھ تیز ہوا بھی چلے گی اور سنیچر کو طوفان اور بارش کی درج بالا اضلاع میں تیز بارش اور طوفان آنے کی بھی وارننگ دی گئ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version