Asansol

رام للا پران پرسشٹھا کے دن مغربی بنگال کی پولس الرٹ,حساس علاقوں میں پولس کی گشت تیز۔


اس دن ترنمول کی ریاست کے تمام اضلاع میں یکجہتی مارچ


آسنسول (شکیل انور)اجودھیا میں رام مندر پران پرسشٹھا شروع ہونے میں اب صرف چند گھنٹے رہ گئے ہیں وہیں دوسری طرف ترنمول کانگریس کی جانب سے کولکاتا اور ریاست کے تمام اضلاع میں یکجہتی مارچ کا بھی پروگرام طے ہے اس یکجہتی مارچ میں تمام مذاہب کے افراد شریک رہیں گے۔رام مندر میں رام للا کی پران پرسشٹھا کو لے کر غیر مسلم علاقے میں بے حد خوشی کی لہر ہے۔ہر گلیاں ہر مکان اور ہر چوراہے پر ،لوگوں کے گھروں سے لےکر مندروں اور بازاروں تک بھگوا ہی بھگوا کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر مغربی بنگال کےغیر مسلم دیوالی منانے کی تیاری پورے جوش و خروش کے ساتھ کرتے دیکھے جارہے ہیں تمام۔مندر پورے سج دھج کے ساتھ تیار ہے.
دوسری طرف ترنمول کانگریس پارٹی کی طرف سے یکجہتی ریلی نکالی جائے گی۔ان صورتحال کے پیش نظر اس دن پولس پر بڑی ذمہداریاں آچکی ہیں۔اس لئےپولس کی طرف سے پوری ریاست بھر میں سیکورٹی کا زبردست نظام کیا گیا ہے۔ہر جگہ پرپولس تعین رہےگی۔ تمام تھانے کی طرف سے حساس مقاموں پر پولس روٹ مارچ بھی کر رہی ہےاور ایسے مقاموں پر پولس کی سخت نگرانی بھی چل رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version