Asansol

ُآسنسول ترنمول کانگریس نارتھ بلاک نمبر2میں یکجہتی ریلی نکلی۔سبھی دھرم کےافراد شامل


آسنسول(شکیل انور) وزیراعلی ممتا بنرجی کی ہدایت پر آج ریلپار میں ترنمول کانگریس بلاک نمبر2 سے بھی ایک بڑی یکجہتی ریلی نکالی گئ۔مذکورہ ریلی دھدکاموڑ منگوجا موڑ سے نکلی اور شفیع موڑ پر ایک مختصر سےجلسے کے بعد ختم ہوئ۔
اس ریلی میں ڈپٹی میئر سید محمد وسیم الحق،ایم آی سی انربن داس،کویتایادو اور ترنمول کے بہت سارے ورکرس شامل تھے۔ڈپٹی میئر سید وسیم الحق نے کہا کہ ہماری وزیراعلی ممتابنرجی کا کہنا ہے کہ مذہب سب کا ایک انفرادی معاملہ ہوسکتا ہے مگر تیوہار سب کا ہوتاہے۔یہ دیش سب کاہے یہاں متعدد اور مختلف مذاہب رنگ نسل اور زبان کے لوگ آباد ہیں جو مل جل کر ایک ساتھ ہم آہنگی اور دوست بن کر رہتے ہیں۔ اسی پیغام کو لے کر آج ہم سبھوں نے یکحہتی ریلی نکالی ہے جس میں تمام مذاہب کے لوگ شامل رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version