Asansol

وارڈ نمبر 24 میں مسائل حل کیمپ/ لوگوں نے سرکار کے اس اقدام کی ستائش کی



آسنسول(شکیل انور) مغربی بنگال کی ماں ماٹی مانش سرکار کی جانب سے دوارے سرکار کی بے پناہ افادیت اور اس کی مقبولیت کے بعد اب ہر وارڈ میں سرکار کے متعدد فلاحی منصوبوں کو عوام تکیقینی طور سے پہنچ جانے کے لئے مسائل اور حل کے عنوان سے کیمپ لگنے کا سلسلہ وزیر اعلی ممتا بنرجی کی ہدایت پر شروع ہوچکا ہے۔آج اس وارڈ کی ترنمول کانگریس کی فعال کونسلر فمصبی عالیہ کی کوششوں سے اپنے وارڈ کے لوگوں کو سرکار کی فلاحی اسکیموں سے فیضیاب ہونے کے لئے ریل پار قریشی محلہ میں واقع آسنسول یونائٹیڈ کلب میں اس کیمپ کا انعقاد کرایا۔جہاں سرکار کی فلاحی اسکیموں کو پانے کے لئے مردوخاتون نے فارم بھی بھرے اور جو پہلے کبھی بھر چکے تھے اور کسی وجہ سے وہ اپنی مطلوبہ اسکیم سے محروم رہ گئے۔ایسا کیوں ہوا ؟ اس کی بھی جانکاری دی گئ کہ گزشتہ فارم میں کیا کمی رہ گئ تھی جس کے سبب ان کے فارم پر مثبت کارروائ ہونے سے رہ گئ تھی۔اس کے بعد ایسے افراد سے دوبارہ فارم پر کرائے گئے اورمطلوبہ ضروری کاغذات کے ساتھ فارم جمع لئے گئے۔جس پر مردوخاتون مطمعین ہوکر وزیراعلی ممتابنرجی کے اس مسائل حل کیمپ کی بڑی تعریف کرتے نظر آرہی تِھیں۔اس موقع پر محمد ساجد، فرید احمد انصاری،صلاح الدین ،ارشدراجہ، رنکو ،یوسف امام،بنٹی سمیت کئ خاتون لوگوں کے فارم بھرنے اور بھرانے میں اپنا تعاون عملی طور سے دیتے نظر آرہے تھے۔محمد فرید احمدانصاری نے بتایا کہ ہم سب کونسلر فنصبی عالیہ کی ہدایت پر لوگوں کو تعاون دینے کے لئے موجود ہیں
.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version