Asansol

آسنسول کے شیش محل میوزیم میں موم سے بنے سبھاش چندر بوس کے مجسمہ کا افتتاح کیا ریاستی وزیر مولائےگھٹک نے


آسنسول(شکیل انور)نیتاجی سبھاش چندربوس کے یوم ولادت پر آسنسول کے مہیشیلا میں واقع ویکس آرٹسٹ سوشانتورائے کے شیش محل میوزیم میں آج ریاستی وزیر مولائے گھٹک نے موم کے بنےنیتاجی سبھاش چندر بوس کے ایک مجسمہ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر یہیں فلمی سنگر لتا منگیشکر کے بھی موم سے بنے مجسمہ کا بھی افتتاح موصوف وزیر نے کیا۔اس افتتاحی تقریب میں اس کے علاوہ نئے انداز سےازسرنو تیارشدہ میوزیم جسکا نام شیش محل پلیس آف مصر رکھا گیا ہےاس کا بھی افتتاح ریاستی وزیر مولائے گھٹک نے کیا۔اس افتتاحی تقریب میں مولائےگھٹک کے علاوہ آسنسول کارپوریشن کے چیئرمین امرناتھ چٹرجی،آسنسول کے مشہور تاجر سچن رائے،20نمبروارڈ کے کونسلرانوپ ماجی،مقامی ترنمول لیڈر وشورنجن باسو اوربڑی تعداد میں مقامی افراد موجود تھے
اس تقریب کے دوران میزبان آرٹسٹ سوشانتورائے نےمولائے گھٹک اور دیگرمہمانوں کو شال اور گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر مولائےگھٹک نے کہا کہ مجھ واقعی خوشی میں ہوں کہ اس شہر میں آرٹسٹ سوشانتو رائے جیسی اہم اور قابل تعریف اور قابل قدر شخصیت ہیں انکے ہاتھوں کے تمام مجسمے کو دیکھ کر ایسا گمان ہوتا ہے جیسے وہ اب بول اٹھیں گے۔ان کے فن کا جواب نہیں ہے۔اس موقع پر آرٹسٹ سوشانتو رائے نے وزیر مولائے گھٹک اور دیگر مہمانوں کی انکے میوزئم میں آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ہی جیسی شخصیت کی حوصلہ افزآئ کے طفیل میں وہ اس کام مییں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں وہ مزید ملک اور بیرون ملک کی اہم اہم شخصیتوں کے موم کے مجسمے تیار کریں گے۔سچن رائے نے کہا کہ انکے میوزیم میں جتنے بھی مجسمے ہیں فنکاری کا ایک اعلی نمونہ ہے وہ پرارتھنا کرتے ہیں کہ وہ لمبی عمر پائے اور اسی طرح اپنے فن کے مظاہرے سے بنگال سمیت بھارت میں آسنسول کانام روشن کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version