Asansol

ہاکروں کے حق کی دکان دوسروں کو دے دی گئ

دکان کی تقسیم میں بدعنوانی کےالزام پر راجواہلووالیہ نےمیئر کو دیامیمورنڈم
۔

آسنسول:ترنمول کانگریس کے شرامک لیڈر راجو اہلووالیہ نے ایک بار پھر میئر بدھان اپادھیائے سے ملاقات کر کے بتایا کہ سینٹ جوسیف کے سامنے سے گزشتہ آٹھ مہینہ قبل جن ہاکروں کو یہ وعدہ دے کر ہٹایا گیا تھا کہ انکو کہیں دوسری اور بہتر جگہ پر آباد کیا جائے گا مگر اب تک ایسا نہیں ہوا جنکے سبب آج تک لوگ بیکار بیٹھے ہوئے ہیں اور مالی مشکلات سےپریشان حال ہیں۔میئر کے ساتھ آج اس ملاقات میں کئ دکاندار بھی تھے۔
. راجو اہلووالیہ نے اپنے میمورنڈم میں سنگین الزام لگاتے ہوِے کہا کہ جن افراد کو بی این آر میں دکانیں دی گئی ہیں ان میں سے چند ایسے ہیں جو ہاکر بھی نہیں اور نہ انکی دکانیں سینٹ جوسیف کے سامنے تھیں۔انہوں نے اس میں الزام لگایا ہے کہ دکان کی تقسیم مکں بڑی بدعنوانی ہوئ ہے۔اس کی وہ بذات خود انکوائری کریں۔راجو اہلووالیہ کا کہنا ہے کہ چند مہینے قبل شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے جن دکانداروں کو وہاں سے ہٹایا گیا تھا انہیں یہ بتایا گیاتھا کہ ریاست میں ممتابرجی کی قیادت میں ایسی سرکار چل رہی ہے جو کسی کو بغیر آباد کئے ہٹانے کی مخالف ہے جبکہ8 مہینے سے زیادہ وقت ہوچکا ہے انہیں آباد نہیں کیا جاسکا ہے جبکہ حیرت کی بات تویہ ہے کہ جو صحیح میں دکاندار ہیں انہیں دکان بھی نہیں ملی ہیں۔راجو اہلووالیہ نے میئر سے گزارش کی ہے وہ اس معاملے میں انکوائری کریں اور حقدار کو حق دلانے میں مثبت اقدام کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version