Asansol

سیل (SAIL ISP) جلد کھولےگی CBSE اسکول



اسکول کے قیام کےلئے کمیٹی بنا دی گئ



آسنسول (شکیل انور)اسٹیل آف انڈیا SAIL کے ایسکو پلانٹ  کے ذریعہ سی بی ایس ای اسکول چالو کرنے کے لئےEOIاکسپریشن آف انٹرسٹ جاری کیاگیا تھا کہ سی بی ایس آئ اسکول چالو کرنے کے لئے سیل آئ ایس پی ذریعہ ایک ٹرسٹ،تنظیم،اسکول ٹرسٹ،سوسائٹی کی تشکیل کے ساتھ درخواست جمع دی جائے۔اس کے مطابق اب سیل آئ ایس پی نے اسکول کھولنے کے لئے چھ رکنی ایک اسٹیرینگ کمیٹی کی تشکیل کردی ہے
   سیل آئ ایس پی کےسینئر ورکنگ مینیجررابندر سنگھ نےاس تشکیل شدہ کمیٹی کی فہرست جاری کی ہے۔جو اس طرح ہے۔ ورکنگ جنرل منیجر رجت سرکار کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ڈی جی ایم فنانس انل کمار، سینیئر ورکس افسر ای آئ ٹیولپ لکڑا، سینیئر منیجر ٹاون سروس ابھیشیک کمار،جونیئر افسرایجوکیشن دیبجیت گائن اور آئ ایس پی کے ریٹارڈ ورکر دیباشش لاہری کو رکھا گیا ہے۔
.    سیل آئ ایس پی برنپور بوائز اسکول پرایمری میں مجوزہ سی بی ایس ای اسکو چلےگا۔ دوسری طرف ورکروں کی طرف سے مطالبہ کیاگیاہے کہ اسکول  کے نام پر لوٹ نہ ہواس کا خیال رکھا جائے۔جس طرح سے رانچی کے ڈی پی ایس کی طرف سے سیل ورکروں کو رعایت دی جاتی ہے اسی طرح سے یہاں بھی رعایت کا بندوبست ہونا چاہیئے۔ایسا نہ ہو کہ ٹرسٹ کی آڑ میں چند لوگ ذاتی مفاد حاصل کریں اور مزدوروں سے بھاری بھرکم فیس وصولی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version