West Bengal

مغربی بنگال: 5 لاکھ سرکاری عہدہ پر ہوگی تقرری۔/ کھیلا ہوبے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ممتابنرجی


۔آسنسول(شکیل انور) آج آرام باغ میں سرکاری سروسیز کی تقسیم کے ایک پروگرام کے دوران.  مغربی بنگال کی وزیراعلی نے ایک بار پھربڑااعلان کرکے اپوزیشن کو ہکا بکا کردیا۔بنگال کے نوجوانوں کے لئےوزیراعلی کا یہ اعلان بےحد امید افزا ہے۔اس اعلان کے مطابق  پانچ لا کھ سرکاری عہدہ پر تقرریاں عمل میں لائ جائینگی۔وزیر اعلی نے کہا کہ ان پانچ لاکھ میں سے ایک لاکھ   تعلیمی سیکٹر میں خالی عہدے ہیں۔پولس میں 60 ہزار کی تقرریاں دی جائینگی اس کے علاوہ فائر، پنچایت،صحت،ہیلتھ کیئر اور ٹیکنیکل سمیت کئ محکے میں بہت ساری خالی سیٹیں ہیں۔حال ہی میں وزیر اعلی نے تمام سرکاری محکوں سے خالی سیٹوں کی تعداد طلب کیا تھا. جسکی رپورٹ وزیر اعلی دفتر میں آچکی ہے۔
.  سوموار کو تما اپوزیشن پارٹیسں پر حملہ کرتی ہوئ کہا کہ “چندپھڑپھڑ  اڑ رہے ہیں مقدمہ کر کے سب کچھ روک رہے ہیں۔سی پی آئ ایم، کانگریس اور بی جے پی تتلیوں کی طرح اڑ رہے ہیں مگر ہم بہت جلد ان خالی سیٹوں پر تقریاں دے کر سبھوں کا اڑنا پھرنا بند کر دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version