Asansol

“عوام مخالف پالیسی اپنانے والی بھاجپا سرکار کو گدی سے اکھاڑ پھینکیں”۔۔۔شتروگھن سنہا


آسنسول(شکیل انور) آسنسول ساوتھ بلاک ترنمول کانگریس کمیٹی نے لوک سبھاچناو کی پر زور تیاری کے لئے آج برنپور کے سمپرتی ہال میں ایک سیاسی جلسے کا اہتمام کیا۔جسمیں آسنسول لوک سبھا کےلئے ترنمول کانگریس پارٹی کے اعلان شدہ امیدوار و موجودہ ایم پی شتوگھن سنہا بھی خاص مقرر کی حیثیت سے موجود تھے۔اس موقع پر شترو گھن سنہا کے علاوہ ترنمول کانگریس ساوتھ حلقہ کے تمام لیڈران اور ورکرس بھاری تعداد میں موجود تھے۔۔
.    لوک سبھا الیکشن کی اس پہلی سیاسی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی شتروگھن سنہا نے کہا کہ رام مندر کےلئے مرکزی سرکار جس جوش وخروش کے ساتھ پرچار کررہی ہے وہ رام مندرتو پہلے سے ہی وہاں پر تھا۔ایک نئے رام مندر کی تعمیر کی گئی ہے لیکن وہ بھی ادھوراآور ادھورے مند میں ہی رام للا کو براجمان کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائ جس آسمان پر پہنچ گئ ہے اور بےروزگاری پچھلے 45 برسوں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہے لیکن اس طرف مرکزی سرکار کا کوئ دھیان نہیں ہے۔ شتروگھن سنہا نے مزید کہا کہ آج مغربی بنگال اور اڑیسہ جیسی ریاست ہر محاذ پر ترقی پزیر ریاست پورے ملک میں ہےلیکن مرکزی سرکار کی پالیسیاں عوام مخالف ہیں اور آنے والے چناو میں اس بھارت کو بچانے کے لئے موجودہ بھاجپا سرکار کو اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version