Asansol

اردو میڈیم ہائ اسکولوں میں بھی مدھیامک  2024کے نتائج نمایاں اور شاندار


آسنسول:مدھیامک امتحان 2024 کے نتائج ظاہر ہوچکے ہیں۔اخباری رپورٹ کے مطابق اس ضلع کے اردومیڈیم اسکولوں میں حاجی قدم رسول ہائیر سکنڈری اسکول کے ہونہار طالب علم محمد فرحان انصاری ابن محمد اسلم نےکل 623 مارکس لاکر اس ضلع کے اردو اسکولوں کے مدھیامک ٹاپر کا خطاب حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ان کے بعد سکنڈٹاپر ہونے کا خطاب رانیگنج اردو ہائ اسکول کے طالبعلم فہدابو614 مارکس لاکر حاصل کیاہے۔تھرڈ ٹاپر ہونے کاخطاب دانش گاہ ہائ اسکول کےطالبعلم عنان تبسم بنت عرفات عالم 599 مارکس لاکر حاصل کیااورمیزان الرحمان مناظر ابن ماسٹر محمد محمودعالم598 مارکس حاصل کرکےفورتھ ٹاپربننے کاشرف حاصل کیا ہے۔اسی اسکول کی عالیہ پرویز بنت پرویزعالم خان 593 مارکس لاکر اپنے اسکول میں ٹاپ تھرڈ پوزیشن میں رہیں مگر ضلعی اردواسکولں کے بتائج میں ففتھ ٹاپر ہوگئیں اور حاجی قدم رسول ہائ اسکول کی فرحت پروین بنت محمد نثار  نے 586 مارکس لاکرسکستھ ٹاپر بنیں جبکہ برن پور الحرا اکیڈمی سے تربیت حاصل کر کے ربانیہ گرلس اسکول کی طالبہ سامیہ پروین بنت محمد شمیم583 مارکس لاکر سیونتھ ٹاپر بننے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
.  یہ یقینا بہترین نتائج ہیں اس کے لئے اردو اسکولوں کے اساتذہ وگارجین حضرات اور طالب علم مبارکباد کے مستحق ہیں مگر ان سے بھی بہتر اب کرنے کے ضرورت ہے۔ اس لئے کہ صوبائ سطح پر اس بارٹاپ ٹین میں اپنا نام درج کرانے والوں میں 50 خوش نصیب طالب علم کامیاب ہوئے ہیں اورآخری انچاسویں پوزیشن پر رہنے والے طالبعلم کانمبر 684 رہا ہےاور صوبہ کا ٹاپر طالب علم کا نمبر693 رہا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اردو میڈیم کے محمد فرحان مزید 61 نمبر لاپاتے تو اردو میڈیم اسکول کے طالبعلم صوبے کے ٹاپ ٹین کی فہرست میں بھی شامل ہوجاتے اس حقیقت کے باوجود محمد فرحان انصاری کی کامیابی شاندار اور نمایاں رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version