Asansol

آسنسول حلقہ کےسیاسی کیمپوں میں بی جے پی کے امیدوار کو لے کر چرچا

سبھی ٹک لگائےدیکھ رہے ہیں کہ کون آرہاہے؟


آسنسول: (شکیل انور) آسنسول پارلیمانی حلقہ کے لئے ہونے والے لوک سبھا چناو میں ترنمول کانگریس پارٹی اوربایاں محاذ نے اپنے اپنےشہشواروں کو کار زار میں اتار دیا ہے مگر ابتک بھارت کی بڑی پارٹی بی جے پی نے اپنا کوئ امیدوار میدان میں نہیں اتارا جس کے سبب فطری طور سے میدان کارزار میں اتری سیاسی پارٹی خاص طورسے ترنمول کانگریس کے کیمپوں میں اور عوام میں یہ موضوع زوروں سے چل رہا ہے۔کون اتر رہا ہے یامیدان کارزار کے کس جانب سے بی جے پی کا امیدوار نمودار ہوگا اس پر نگاہیں ٹکی ہوئ ہیں۔
   یاد رہے کہ ترنمول کانگریس کی اعلی کمان و ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے لوک سبھا الیکشن کے بگل بجنے سے کئ مہینے قبل یہاں کے موجودہ ایم پی و فلم اسٹار شتروگھن سنہا پر ہی اعتماد کرتے ہوئے دوبارہ انکی امیدواری کا اعلان کر دیا ہے.دوسری طرف بایاں محاز نے اپنے سابق ایم ایل اے جہاں آرا خان کو میدان میں اتار دیا ہے۔
    آسنسول حلقہ کے لئے گزشتہ ماہ بی جے پی نے بھوجپوری فلم کےمشہور سنگر پون سنگھ کے نام کا اعلان کیاتھا مگر اعلان کےایک ہی ہفتے کے درمیاں پون سنگھ نے بی جے پی پارٹی کے اعلی کمان کو جواب دے دیا کہ وہ آسنسول حلقہ سے الیکشن نہیں لڑیں گے۔ اس کے بعد حالانکہ بی جے پی کی مرکزی کمیٹی نے بنگال کی دوسری لسٹ بھی نکالی مگر اس لسٹ میں بنگال کے چار حلقوں کے لئے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا۔ان میں ایک آسنسول پارلیمانی حلقہ بھی شامل ہے۔مانا جارہا ہے کہ بی جے پی میں اندرونی کھنچاتانی کے سبب امیدواروں کے نام کے اعلان میں دیری ہورہی ہے۔سننے می آرہاہے کہ بی جے پی کا ایک گروپ کسی نامچین فلم اسٹار کو یہاں لانے پر دباو ڈال رہاہے جبکہ ایک طاقتور گروپ آسنسول حلقے کےلئے جتیندر تیواری کو یہاں سے کھڑا کرنے کا مطالبہ کررہاہے۔حالانکہ پون سنگھ کے انکار کے بعد مشہور بھوجپوری فلمی ہیروئین اکچھرا سنگھ اور ایم پی ایس ایس اہلووالیہ کا نام بھی اخبار کی سرخیوں میں آیا۔مگر دیکھا جارہاہے کہ جتیندر تیواری فی الحال متوقع امیدوار کی حیثیت سے آگے نظر آرہے ہیں  اس لئے جتیندر تیواری آسنسول حلقے کے کئ مندروں  میں پوجا بھی شروع کردی اور مندروں کے دورے کے دوران انکے ساتھ ایک لشکر بھی نظر آرہا ہے۔سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ کہیں مندر کے راستے سے نکل کر کہیں ٹکٹ پانے کا راستہ نکل نہ جائے۔ بہر حال ایک سسپنس یہاں کی چناوی فضا میں چھائ ہوئ ہے دیکھا جائے یہ شش و پنج کب زائل ہو ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version