Asansol

آسنسول  میں BJP کے امیدوار سریندر سنگھ اہلو والیہ


: آسنسول پارلیمانی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے امیدوار کا اعلان کردیا۔ آسنسول سے درگاپور کے رہے ایم پی سریندر سنگھ اہلووالیہ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔بھومی پتر امیدوار کا مطالبہ یہاں کے بی جے پی خیموں سے زبردست کیا جارہاتھا جنمیں دو نام ابھر کر سامنے آ رہے تھے۔ایک جتیندر تیواری اور دوسرا نام سریندر سنگھ اہلو والیہ کا۔اور آج بی جے پی نے سریندر سنگھ کے نام پر اپنی مہر لگا دی۔
   سریندر سنگھ اہلووالیہ کل آسنسول آرہے ہیں۔یاد رہےبنگال میرر نے سب ے پہلے یہ اشارہ دیا تھا کہ ممکن ہے سریندر سنگھ اہلووالیہ آسنسول کے امیدوار ہوسکتے ہیں جو آج سچ ثابت ہوئ ہے۔


.    یاد رہے کہ سریندر سنگھ اہلووالیہ پارلیمنٹ کے دو بار رکن رہ چکے ہیں۔وہ 2014 میں دارجلنگ اور 2019 میں بردوان درگاپور پارلیمانی حلقہ سے کامیاب ہو چکے ہیں۔ اب بی جے پی نے انہیں آسنسول سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔یہ سبھی جانت ہیں کہ ان کی پیدائش آسنسول میں ہوئ ۔آسنسول کے جے کے نگر میں پلے بڑھے ہیں۔آسنسول بسٹن بازار میں واقع جوہرمل جالان اسکول کے طالب علم رہ چکے ہیں۔انکی شادی بھی آسنسول میں ہوئ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version