West Bengal

محکمہ تعلیم کے ریاستی وزیر برتوباسو نےاسکولوں کے لئےگرمی کی چھٹی کااعلان کیا

اگلےسوموار سے اسکولوں میں سخت گرمی کے پیش نظر غیر معینہ مدت کے لئے چھٹی رہے گی

آسنسول:آج ریاستی وزیر تعلیم  براتو باسونے ریاست میں چل رہی گرم ہوا اور چلچلاتی دھوپ کے پیش نظر یہ ہدایت جاری کی ہے موسم کی موجودہ صورتحال کے مدنظر اسکولوں میں آئیندہ سوموار سے غیر معینہ دنوں کے چھٹی شروع ہوگی۔مگر اس ہدایت سے کالمپانگ،کرسیانگ اور دارجلنگ مشتثنی رہےگا۔.    واضح رہے کہ مارچ کے آخری ہفتہ سے ہی صوبے کے لوگ گرمی اور لو سے پریشان ہیں۔دن بدن گرمی میں شدت پکڑتی جارہی ہے۔درجہ حرارت تو بعض اضلاع میں 42 تک پہنچ چکا ہے۔محکمہ موسمیات نے بھی شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ایسی صورتحال میں اسکولی طالبعلموں کو کافی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کئ افراد گرمی سے بیماربھی ہورہےہیں۔وزیر اعلی ممتابنرجی بھی صوبے میں جاری گرمی کی شدت سے فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔انکی ہی ہدایت پر محکمہ موسمیات کے ساتھ محکمہ تعلیم کی ایک میٹنگ بھی ہوئ ہے۔اسی میٹنگ کے بعد وزیر اعلی نے گرمی کی ویکیشن کو بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے۔اس لئے اگلے سوموار سے غیر معینہ دنوں کے لئے اسکول میں چھٹی رہےگی۔یہ فیصلہ صوبہ کی صورتحال کے مدنظر لیا گیا ہے۔لیکن اتر بنگال کے تین اضلاع کے اسکول اس سرکولر کے دائرے سے باہر رہیں گے۔ .   انگریزی میڈیم اسکولوں میں بھی تعلیمی اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے۔دوپہر کے بجائے صبح 11.00 بجے ہی چھٹی دینے کا اعلان ۔ڈی اے وی پبلک اسکول کی طرف سے بھی کیاگیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version