Asansol

بابل سپریو آسنسول پہنچے۔ترنمول لیڈروں کےساتھ کی میٹنگ


انتخاب کے لائحہ عمل پر کی بات چیت۔ضروری ہدایتیں دیں


آسنسول: مغربی بنگال  وزیراور آسنسول کے سابق بی جے پی ایم پی سپریو بابل کل رات آسنسول پہنچے۔آسنسول کے ایک نجی ہوٹل میں لوک سبھا چناو کو لےکر شتروگھن سنہا کی حمایت میں ایک اہم مٹنگ کی۔جس میں حتمی جیت کے سلسلے سے غور وفکرکی گئ اور ایک لائحہ عمل بنایا گیا۔اس کے علاوہ کلکتہ قائد سے ملنے والی چند ضروری ہدایتوں سے بابل سپریو نے یہاں کی قیادت کو جانکاری دی۔
. .   واضح رہے کہ بابل سپریو 2014 اور 2019 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر آسنسول سے چناو جیت کر ایم پی بنے تھے۔اس کے علاوہ مرکزی وزیر بھی بنائے گئے تھے۔2021 کے اسمبلی چناو کے بعد ترنمول میں شامل ہوئے.ترنمول کے ایم ایل اے بننے کے بعد ممتابنرجی نے انہیں ایک وزارت بھی دی۔اب بابل سپریو آسنسول میں ترنمول امیدوار شتروگھن سنہا کی حتمی جیت کے لئے وہ کولکاتہ سے آسنسول پہنچے۔یہاں آکر انہوں نے آسنسول کے ترنمول لیڈروں کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔جس میں انہوں جیت کے اہم فارمولوں سے آگاہ کیا۔بابل سپریو کی آمد ریاستی قائد کی ہدایت پر ہوئ ہے۔اس میٹنگ میں شتروگھن سنہا، ریاستی وزیر مولائے گھٹک،وی سیواداسن داسو، میئر بدھان اپادھیائے،ریاستی وزیر پردیپ مجمدار،ضلعی صدر نریندر ناتھ چکرورتی،امرناتھ چٹرجی، ابھجیت گھٹک، اسیمہ چکرورتی، ادھیرگپتا، بسواناتھ باوری اور دیگر تنظمی لیڈران موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version