Asansol

شتروگھن سنہا نے لاو لشکر کے ساتھ اپنے کاغذات داخل کئے

آسنسول: آج لگ بھگ 11.30 بجے دن لاولشکر ڈھول باجےکے ساتھ ترنمول کانگریس کے امیدوار و مشہور فلم اسٹار شتروگھن سنہا نے آسنسول پارلیمانی حلقہ کے لئے اپنی نانزدگی کے کاغذات داخل کئے۔
شروگھن سنہا کےاس یادگار لمحے کے ہمسفر جہاں ہزاروں سے زائد ترنمول کانگریس کے کار کنان اپنے ہاتھوں میں پارٙٹی کا پرچم تھامے ، ریاستی وزیر مولائےگھٹک، میئر بدھان اپادھیائے، ڈپٹی میئر سید وسیم الحق،ابھجیت گھٹک، سیواداسن داسواور امر ناتھ چٹرج تھے وہءں سات اسمبلی حلقے سے پارٹی تنظیموں کے ورکرس اور عہدہ داران بھی شامل تھے۔نامزدگی کے لئے پارٹی کی ہدایت پر ایک بڑاجلوس رابندربھوں کے پاس سے نکالا گیا جو بھگت سنگھ موڑ ہوتے ہوئےڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس کے پاس پہنچا وہاں امیدواروں کے ساتھ پانچ افراد کی جانے کی ضروت تھی تو یہاں امیدوار شتروگھن سنہا کے ساتھ انکی اہلیہ پونم سنہا، الیکش ایجنٹ امرناتھ چٹرجی ، وی شیواداسن داسو موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version