Asansol

دانشگاہ اسلامیہ ہائ اسکول کے پہلے بیچ کےہائیر سکنڈری نتائج


اسکول کے تین ٹاپرس۔فیصل احمد،ارمان آزاد خان اورلائبہ ناز

آسنسول: ویسٹ بنگال کونسل آف ہائیرسکنڈری ایجوکیشن نے ہائیرسکنڈری امتحان 2024 کے نتائج ظاہر کردیئے۔
آسنسول کادانشگاہ اسلامیہ ہائ اسکول جہاں کے طالب علم پہلی مرتبہ ہائیر سکنڈری  کے امتحان میں شریک ہوئے تھے۔ ریزلٹ کے مطابق اس اسکول نے شاندار نتائج کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ملی رپورٹ کے مطابق یہاں ہائیر سکنڈری کے اس پہلے بیچ کے نتائج کی شرح 94 رہی ہے۔امتحان میں شریک ہونے والے طالب علموں کی تعداد16 تھی جنمیں 15 طالبعلم کامیاب ہوئے ییں۔ کامرس اسٹریم میں فیصل احمد (ابن اعجازاحمد) نے390 مارکس لاکر اسکول کے فرسٹ ٹاپررہنے کا شرف حاصل کیا۔آرٹس شعبہ میں امن آزاد خان(ابن محمد آزاد خان) نے377 مارکس حاصل کئےاور اس طرح اسکول کے سکنڈ ٹاپر ہونےکا خطاب حاصل کیا جب کہ سائنس اسٹریم میں لائبہ ناز (بنت نیاز احمد) نے 340 مارکس لاکر تھرڈ ٹاپر کا خطاب حصل کیا ہے۔اسکول کے  پہلے بیچ کی شاندار ریزلٹ پر اسکول کے اساتذہ کرام اور گارجینوں میں خوشی کا ماحول ہے۔اسکول ہذاکے ڈائریکٹر الحاج ڈاکٹر عبدالروف صاحب نے کامیاب بچے اور بچیوں کی کامیابی پر اپنی مسرت کا اظہارکرتے ہوئے طالبعلموں کے مستقبل کے تئیں اپنی نیک تمناوں کی دعائیں بھی دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version