Asansol

مولانا الحاج محمدنسیم قمرندوی رحمۃاللہ علیہ کےسانحہ ارتحال پرمدرسہ خدیجۃالکبری للبنات میں تعزیتی نشست۔



آسنسول :سادگی ہی نسیم قمر تیری پہچان تھی/ہاں علمی کوشاں پہ تیری امت بھی قربان تھی۔۔ضلع پچسھم بردوان کے شہر آسنسول سے تعلق رکھنے والی عظیم ترین شخصیت، اخلاص و للہیت کے پیکر باوقار، سنجیدہ، صاحب علم و عمل، فکر و نظر، حسن کردار و گفتار ،اعلی اخلاق و اخلاص، منکسر المزاج ،تواضع پسند اس عصبیت پرستی کے دور میں ہر طرح کے تعصب سے خود کو بچائے رکھنے والےصاحب قلم، منتظم اعلی ،اچھے شاعر، نہایت سادہ زندگی اور سب سے بڑھ کر اپنی ذات میں ایک مکمل انجمن کی  حیثیت رکھنے والی شخصیت حضرت مولانا الحاج محمد نسیم قمر ندوی رحمۃ اللہ علیہ بانی مدرسہ خدیجۃ الکبری للبنات۔
یہ اور دیگربے شمار خوبیوں کو بیان کرتے ہوئے اج مدرسہ ھذامیں حضرت والا کے انتقال پر  منعقدہ اس تعزیتی نششت میں علمائے کرام ،ائمہ عظام، دانشوران شہر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس  دعائیہ و تعزیتی نشست کی ابتدا محترم قاری محمد قمرالاسلام صاحب استاذ مدرسہ ہذا کے خوش الحان تلاوت کلام اللہ سے کی گئ ۔حضرت مفتی محمد شمیم الدین رشیدی نے نعتیہ کلام پیش کیا۔اورصدارت شہر آسنسول کی جامع مسجد کے امام و خطیب حضرت الحاج مولانا قاری و مفتی خورشید اکرم رحمانی صاحب نے کی جبکہ نظامت کا فریضہ مولانا محمد اشرف علی مظاہری استاد مدرسہ ہذا نے ادا کیا ۔ اپنی شرکت اور تاثرات پیش کرنے والوں میں مولانا محمد آفتاب عالم ندوی بانی و ناظم جامعہ ام المومنین ام سلمہ دھنباد ،مولانا محمد اسرائیل صاحب مظاہری ناظم تعلیمات مدرسہ عربیہ برن پور ،مفتی محمد زبیر قاسمی قاضی شریعت امارت شریعہ آسنسول، مولانا امداد اللہ رشیدی، مفتی محمد طہ قاسمی ،مفتی محمد ہشام ندوی، مفتی محمد معراج قاسمی ،مفتی ظفر ندیم ،مولانا محمد اکرام الرشیدی، مولانا قاری شبیر قاسمی، مولانا محمد فردوس نعمانی، مولانا محمد کرام الحسینی، مولانا خالد قاسمی، مولانا محمد احسان مظاہری، مولانا عبدالحق قاسمی، مولانا مجاہد الاسلام اشاعتی، مولانا محمد توقیر ذکی ندوی،مفتی سعید قاسمی ،مفتی شکیل الرحمن قاسمی ،قاری محمد داؤد عرفانی ،مولانا محمد اسرار،مولانا محمد ابرار قاسمی ،مولانا فہیم نیر،حافظ سید محمد اخلاق، حافظ محمد اسرائیل، عبدالودود انصاری سابق پرنسپل ،محمد مشتاق صاحب جماعت اسلامی، محمد شمیم، مدرسہ ہذا کے سرپرست محترم محمد بشیر صاحب، جملہ اساتذہ کرام معلمات صالحات، طالبات عزیزہ کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں مردوخواتین نے شرکت فرمائی اخیر میں محمد تنویر ذکی خادم مدرسہ ھذا نے حضرت کے روز و شب کو تفصیل سے بیان کیا ساتھ ہی ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے اہل قلم علمائے کرام و دانشوران شہر سے گزارش کی کہ آپ حضرات حضرت ناظم صاحب رحمت اللہ علیہ کی حیات و خدمات پر مشتمل اپنے مضامین مدرسہ کے دفتر میں جلد سے جلد جمع کرائیں انشاءاللہ عنقریب کتابی شکل میں  پیش کیا جائے گا صدر مجلس حضرت مفتی خورشید اکرم رحمانی صاحب کی دعا پر  اس تعزیتی نششت کا اختتام انجام پذیر ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version