Asansol

کامران اورشامون کیISC بورڈ Xمیں شانداراورنمایاں کامیابی

“یہ کامیابی اہم ہے”۔ڈپٹی میئر وسیم الحق کے تاثرات

    آسنسول :آسنسول ریلپار حلقہ کے دومسلم بچوں نے ISCبورڈ کلاس ٹین میں ایک 98%اور دوسرے نے 94%فیصدی نمبر لاکر نمایاں اورشاندار کامیابی حاصل کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ مسلم بچے اور بچیاں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔یہ دونوں ذہین طالبعلم کلکتہ بوائز ہائ اسکول کے ہیں جنکے نام کامران عرفان عثمانی اور محمد شامون اشرف ہیں۔
.  ریل پر حاجی نگرکے اپنے دور کےمشہور استاد ماسٹر محمد عثمان کے پوتے اور آسنسول عیدگاہ ہوئ اسکول کےہیڈ ماسٹرمحمد رضوان کے منجھلے بھائ محمد عرفان جو اندنوں ٹاٹا کمپنی میں انجینئر ہیں ، کے لخت جگرکامران عرفان عثمانی نے کلکتہ بوائز ہائ اسکول سےآئ ایس سی کلاس X کے بورڈ امتحان میں 98.4 فیصد مارکس لاکرشانداراورنمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔اس ذہین طالبعلم کے سبجیکٹ وائز  مارکس اس طرح ہیں۔انگلش میں98,ہندی میں94,تواریخ اور جغرافیہ میں94,کیمسٹری میں100,بائیولوجی میں 100,کمپیوٹرایپلیکیشن میں100 نمبرات لاکر ایک اہم کامیابی اس طالب علم نے اپنے نام درج کیا ہے۔


  دوسرا ذہین طالبعلم محمد شامون اشرف ہیں جو اے ڈی ڈی اے میں رہتے ہیں۔انکے والد محمد شہنواز اشرف صاحب ہیں۔ایسٹرن کولفیلڈ کے تحت کلا سنٹرل اسپتال میں چارٹرڈ اکاوئنٹنٹ اسسٹنٹ کے عہدہ پر فائز ہیں۔محمد شامون اشرف ابتدائ درجے سے ایک ذہین طالب علم رہے ہیں۔آسنسول میں قائم کلکتہ بوائز اسکول میں محمد شامون اشرف کو ان کی تعلیمی صلاحیت و لیا قت کی بنیاد پر اسکول کےUSO  PRESIDENT کا خطاب بھی حاصل تھا۔اس بار ISC درجہX میں محمد شامون نے94فیصد نمبر لاکر شاندار کامیابی کا پرچم لہرا دیا ہے۔اس کے سبجیکٹ وائز مارکس اس طرح ہیں۔انگلش میں93,ہندی میں92, حساب میں87, سائنس میں92 اور کمپیٹر ایپلیکیشن میں99 .
.  ان دونوں طالب علموں کی شاندار کامیابی پریہاں کے تعلیمی حلقے میں خوشی کا ماحول ہے اوردونوں کے گارجینوں کو انکے احباب اور دوستوں کی طرف سے مبارکبادی ملنے کا سلسلہ جاری ہےآسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی میئر سید محمد وسیم الحق نے کامران اور شامون کی نمایاں کامیابیوں پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوے اس کامیابی کو اہم بتایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version